Ashraf-ul-Hawashi - Al-Anbiyaa : 53
قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِیْنَ
قَالُوْا : وہ بولے وَجَدْنَآ : ہم نے پایا اٰبَآءَنَا : اپنے باپ دادا لَهَا : انکے لیے۔ کی عٰبِدِيْنَ : پوجا کرنے والے
وہ کہنے لگے ہم نے تو اپنے باپ دادوں کو انہی کا پوجا کرتے ہوئے3 پایا
3 ۔ یعنی جب حضرت ابراہم ( علیہ السلام) کے سوال کا کوئی جواب نہ دے سکے تو پچھلے بزرگوں کی تقلید کا سہارا لیا۔ یہی حال ” ملت اسلامیہ “ میں مقلد حضرات کا ہے۔ اگر کتاب و سنت کا کوئی عالم نہیں۔ انہیں قیاس اور رائے پر عمل کرنے سے روکتا ہے تو وہ یہی عذر پیش کرتے ہیں کہ ہمارے امام صاحب یہی فرماگئے ہیں اور انہی کی رائے پر چلتے ہوئے ہم نے اپنے بزرگوں کو پایا ہے۔ (شوکانی)
Top