Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shura : 53
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِیْرُ الْاُمُوْرُ۠   ۧ
صِرَاطِ اللّٰهِ : راستہ اللہ کا الَّذِيْ : وہ ذات لَهٗ : اس کے لیے ہے مَا فِي السَّمٰوٰتِ : جو آسمانوں میں ہے وَمَا فِي : اور جو، میں الْاَرْضِ : زمین (میں) ہے اَلَآ : خبردار اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف تَصِيْرُ : رجوع کرتے ہیں، لوٹتے ہیں الْاُمُوْرُ : تمام معاملات۔ سارے امور
اس خدا کی راہ جس کا (سب کچھ) ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں (سب کا مالک وہی ہے) سن لے اللہ تعالیٰ ہی تک سب کام پہنچیں گے8
8 وہی اچھے برے کاموں کا فیصلہ کرے گا اور پھر نیکیوں کا ثواب اور بدوں کو عذاب دے گا۔ اللھم اجعلنا فی زمرۃ الصالحین وبہ تحت سورة الشوری والحمد للہ علی ذلک
Top