Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 129
قَالُوْۤا اُوْذِیْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِیَنَا وَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا١ؕ قَالَ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَ یَسْتَخْلِفَكُمْ فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ۠   ۧ
قَالُوْٓا : وہ بولے اُوْذِيْنَا : ہم اذیت دئیے گئے مِنْ : سے قَبْلِ : قبل کہ اَنْ : کہ تَاْتِيَنَا : آپ ہم میں آتے وَ : اور مِنْۢ بَعْدِ : بعد مَا جِئْتَنَا : آپ آئے ہم میں قَالَ : اس نے کہا عَسٰي : قریب ہے رَبُّكُمْ : تمہارا رب اَنْ : کہ يُّهْلِكَ : ہلاک کرے عَدُوَّكُمْ : تمہارا دشمن وَيَسْتَخْلِفَكُمْ : اور تمہیں خلیفہ بنا دے فِي : میں الْاَرْضِ : زمین فَيَنْظُرَ : پھر دیکھے گا كَيْفَ : کیسے تَعْمَلُوْنَ : تم کام کرتے ہو
وہ یعنی بنی اسرائیل) کہنے لگے تیرے آنے (پیدا ہونے) سے پہلے بھی ہم تکلیف میں رہے اور تیرے آئے بعد بھی6 موسیٰ نے کہا (کیوں گھبراتے ہو) وہ وقت قریب ہے کہ تمہارا مالک تمہارے دشمن کو تباہ کرے اور تم کو ان کا جانشیں بنائے پھر دیکھے تم کیسے کام کرتے ہو7
7 اس کا شکر کرتے ہو اور اس کے احکام بجالاتے ہو یا تم بھی باشکری ونافر مانی کرنے لگتے ہو ِ ؟ شاہ صاحب فرماتے ہیں یہ کلام نقل فرمایا مسلمانو کو سنانے کو یہ سورت مکی ہے اس وقت مسلمان بھی ایسے ہی مظلوم تھے پھر بشارت پہنچی پردے میں (مو ضح )
Top