Ashraf-ul-Hawashi - At-Tawba : 116
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَهٗ : اس کے لیے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین يُحْيٖ : وہ زندگی دیتا ہے وَيُمِيْتُ : اور وہ مارتا ہے وَمَا لَكُمْ : اور تمہارے لیے نہیں مِّنْ : کوئی دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مِنْ : سے وَّلِيٍّ : کوئی حمایتی وَّلَا نَصِيْرٍ : اور نہ مددگار
بیشک آسمان اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا ہے اور (مسلمانو) اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا حمایتی ہے نہ مددگار3
3۔ انہوں نے بعض لوگوں کو غزوہ تبوک میں گھروں میں ٹھہرنے کی جازت دیدی یا مشرکین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ (تذکیر) ۔
Top