Tafseer-e-Usmani - At-Tawba : 116
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ
اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَهٗ : اس کے لیے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین يُحْيٖ : وہ زندگی دیتا ہے وَيُمِيْتُ : اور وہ مارتا ہے وَمَا لَكُمْ : اور تمہارے لیے نہیں مِّنْ : کوئی دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مِنْ : سے وَّلِيٍّ : کوئی حمایتی وَّلَا نَصِيْرٍ : اور نہ مددگار
اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں جلاتا ہے اور مارتا ہے اور تمہارا کوئی نہیں اللہ کے سوا حمایتی اور نہ مدگار2
2 جب اس کی سلطنت ہے ' تو اسی کا حکم چلنا چاہیے۔ وہ علم محیط اور قدرت کاملہ سے جو احکام نافذ کرے بندوں کا کام ہے کہ بےخوف و خطر تعمیل کریں۔ کسی کی روز رعایت کو دخل نہ دیں، کیونکہ خدا کے سوا کوئی کام آنے والا نہیں۔
Top