Tafseer-e-Baghwi - Yunus : 14
ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ
ثُمَّ : پھر جَعَلْنٰكُمْ : ہم نے بنایا تمہیں خَلٰٓئِفَ : جانشین فِي الْاَرْضِ : زمین میں مِنْۢ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد لِنَنْظُرَ : تاکہ ہم دیکھیں كَيْفَ : کیسے تَعْمَلُوْنَ : تم کام کرتے ہو
پھر ہم نے ان کے بعد تم لوگوں کو ملک میں خلیفہ بنایا تاکہ دیکھیں کہ تم کیسے کام کرتے ہو۔
(14)” ثم جعلنا کم خلائف “ یعنی خلیفے ” فی الارض من بعدھم “ ان امتوں کے بعد جن کو ہم نے ہلاک کیا ۔ ” لنظر کیف تعلمون “ حالانکہ وہ ان کو خوب جانتا ہے ۔ حضرت ابو سعیدخدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ سن لو یہ دنیا بڑی میٹھی اور سرسبز ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں اس کا خلیفہ بنائے گا تا کہ دیکھ لے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔
Top