Dure-Mansoor - Yunus : 14
ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ
ثُمَّ : پھر جَعَلْنٰكُمْ : ہم نے بنایا تمہیں خَلٰٓئِفَ : جانشین فِي الْاَرْضِ : زمین میں مِنْۢ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد لِنَنْظُرَ : تاکہ ہم دیکھیں كَيْفَ : کیسے تَعْمَلُوْنَ : تم کام کرتے ہو
پھر ہم نے تمہیں زمین میں ان کے بعد خلیفہ بنادیا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ؟
1:۔ ابن جریر وابن منذر وابن ابی حاتم وابو الشیخ رحمہم اللہ نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے (آیت) ” ثم جعلنکم خلٓئف فی الارض من بعدہم لننظر کیف تعملون (14) کے بارے میں فرمایا کہ ہم کو یہ بات ذکر کی گئی کہ عمر بن خطاب ؓ نے یہ آیت پڑھی اور فرمایا ہمارے رب نے سچ فرمایا کہ ہم کو زمین میں خلفیہ نہیں بنایا مگر (اس لئے) کہ وہ دیکھیں گے ہمارے اعمال کی طرف پس دکھاؤ تم اللہ تعالیٰ کو اپنے بہترین اعمال رات کو چھپے ہوئے اور علانیہ طور پر۔ 2:۔ ابن منذر (رح) نے ابن جریح (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ثم جعلنکم خلیف “ یعنی یہ خطاب امت محمد ﷺ کے لئے ہے۔
Top