Tafseer-e-Baghwi - Yunus : 33
كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ فَسَقُوْۤا اَنَّهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
كَذٰلِكَ : اسی طرح حَقَّتْ : سچی ہوئی كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب عَلَي : پر الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو فَسَقُوْٓا : انہوں نے نافرمانی کی اَنَّھُمْ : کہ وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہ لائیں گے
اسی طرح خدا کا ارشاد ان نافرمانوں کے حق میں ثابت ہو کر رہا۔ کہ یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
تفسیر (33)” کذلک “ کلبی (رح) فرماتے ہکذا اسی طرح ” حقت “ واجب ہوگیا ۔ ” کلمۃ ربک “ اس کا سابق حکم ” علی الذین فسواق “ کفر کیا ، ” انھم لا یومنون “۔ ابو جعفر اور نافع اور ابن عمر نے کلمات ربک جمع کا صیغہ پڑھا ہے یہاں اور المومن میں اور دیگرحضرات نے واحد کا صیغہ۔
Top