Urwatul-Wusqaa - Faatir : 11
كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ فَسَقُوْۤا اَنَّهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
كَذٰلِكَ : اسی طرح حَقَّتْ : سچی ہوئی كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب عَلَي : پر الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو فَسَقُوْٓا : انہوں نے نافرمانی کی اَنَّھُمْ : کہ وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہ لائیں گے
اسی طرح تیرے پروردگار کا فرمودہ ان لوگوں پر صادق آگیا جو ہدایت سے باہر ہوگئے ہیں کہ وہ ایمان لانے والے نہیں
تیرے پروردگار کی فرمودہ ان پر صادق آگیا کہ وہ ایمان لانے والے نہیں ۔ 54 پاتا کون ہے ؟ وہی جو تلاش کرتا ہے ، جستجو کرتا ہے۔ لیکن جو حق کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلیتے ہیں اور کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں ان کے لئے حق کو پانے کی کوئی اور راہ ؟ اور جنہوں نے نہ ماننے کی قسم کھائی ہو ان کا کوئی علاج ؟ فرمایا آپ بات واضح کردیں اور برملا کہہ دیں کہ ” تیرے پروردگار کا فرمودہ ان پر صادق آگیا جو ہدایت سے باہر ہوگئے ہیں کہ وہ ایمان لانے والے نہیں۔ “ یہ علم الٰہی کی بات ہے جس میں خطا کا کوئی امکان ہی نہیں۔
Top