Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 64
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ۠   ۧ
لَهٗ : اسی کے لیے مَا : جو کچھ فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَمَا : اور جو کچھ فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ لَهُوَ : البتہ وہی الْغَنِيُّ : بےنیاز الْحَمِيْدُ : تمام خوبیوں والا
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور بیشک خدا بےنیاز اور قابل ستائش ہے
64۔ لہ مافی السموات ومافی الارض، زمین میں خواہ اس کے بندے ہوں یا اور کوئی چیز اس کی ملکیت میں ہو۔ وان اللہ لھوالغنی ، اپنے بندوں سے ، الحمید، اس کے افعال میں، یعنی وہ اپنے افعال میں خود محمود ہے خواہ اس کی حمد کی جائے یا نہ کرے۔
Top