Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 42
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو صَبَرُوْا : انہوں نے صبر کیا وَ : اور عَلٰي رَبِّهِمْ : اپنے رب پر يَتَوَكَّلُوْنَ : بھروسہ کرتے ہیں
یہ مہاجر وہ لوگ ہیں جنہوں نے مصائب کو برداشت کیا اور جو اپنے پروردگار ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں
42 ۔ یہ مہاجر وہ حضرات ہیں جنہوں نے ہر قسم کے مصائب و تکالیف پر صبر کیا اور جو اپنے پروردگار ہی پر توکل اور بھروسہ رکھتے ہیں ۔ یعنی ما سوائے اللہ سے قطع تعلق کر کے صرف اللہ تعالیٰ پر اعتماد رکھتے ہیں۔
Top