Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 36
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ
هَيْهَاتَ : بعید ہے هَيْهَاتَ : بعید ہے لِمَا : وہ جو تُوْعَدُوْنَ : تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (بہت) بعید اور (بہت) بعید ہے
36۔ ھیھات ھیھات لماتوعدون، ابن عباس نے فرمایا کہ یہ بمعنی بعد کے ہے۔ یہ بہت دور ہے۔ ھیھات ھیھات ، تاء کے کسرہ کے ساتھ ہے۔ نصر بن عاصم نے اس کو ضمہ کے ساتھ پـڑھا ہے اس میں ساری لغات صحیح ہیں۔ یہ این اور کیف کی طرح اور جنہوں نے اس کو فع کے ساتھ پڑھا ہو تو وہ کہتے ہیں کہ وہ مثل منذ وقط اور حیث کی طرح ہے۔ اور جو حضرات اس کو کسرہ پڑھتے ہیں وہ اس کو امس اور ھولاء کی طرح ہے۔
Top