Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 30
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ
قَالَ : (موسی) نے کہا اَوَلَوْ جِئْتُكَ : خواہ میں لاؤں تیرے پاس بِشَيْءٍ مُّبِيْنٍ : ایک شے (معجزہ) واضح
(موسی نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
30۔ قال، جب موسیٰ کے ساتھ قید کا وعدہ کیا، اولوجئتک ، اگر آپ کوئی لے آؤ، بشئی مبین، واضح آیات اس آیت کا معنی ہے کہ کیا تم لوگ میرے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرو گے حالانکہ میں تمہارے پاس واضح دلائل لے کر آیا ہوں حضرت موسیٰ نے یہ بات اس وجہ سے کہی کہ لوگوں کے اخلاق میں سے یہ بات بھی شامل تھی کہ وہ انصاف سکون حاصل کرتے تھے اور بیان کے بعد حق کو قبول کرتے تھے۔
Top