Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 29
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ
قَالَ : وہ بولا لَئِنِ : البتہ اگر اتَّخَذْتَ : تونے بنایا اِلٰهًا : کوئی معبود غَيْرِيْ : میرے سوا لَاَجْعَلَنَّكَ : تو میں ضرور کردوں گا تجھے مِنَ : سے الْمَسْجُوْنِيْنَ : قیدی (جمع)
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کر دوں گا
تفسیر۔ 29۔ قال، فرعون نے کہا جب اس کی حجت پوری ہوگئی اور لاجواب ہوگیا تو حق سے تکبر کرتے ہوئے پھر گیا، لئن اتخذت الھا غیر لاجعلنک من المسجونین، ان قیدیوں میں شامل کردیں گے ۔ کلبی نے بیان کیا کہ فرعون کی قید کی حالت قتل سے بھی زیادہ سخت تھی، قیدی کو ایک تنہاکوٹھری میں پھینک دیتا تھا، قیدی کو وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا، اور لڑھکتا ہوا زمین کے اندر چلاجاتا تھا۔
Top