Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 30
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ
قَالَ : (موسی) نے کہا اَوَلَوْ جِئْتُكَ : خواہ میں لاؤں تیرے پاس بِشَيْءٍ مُّبِيْنٍ : ایک شے (معجزہ) واضح
(موسی نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
30: قَالَ اَوَلَوْ جِئْتُکَ (موسیٰ نے کہا کیا تو مجھے ( ایسی حالت میں بھی قید کرسکے گا) اگر میں تیرے پاس لے آئوں) ۔ نحو : اس میں وائو حالیہ ہے اور اس پر ہمزہ استفہام انکاری کا داخل کیا گیا ہے۔ مطلب یہ ہے کیا تو مجھے قید خانے میں اس حال میں بھی ڈال دیگا۔ اگرچہ میں تیرے پاس لے آئوں۔ بِشَیْئٍ مُّبِیْنٍ (کوئی ایسی واضح چیز) یعنی معجزہ لے آئوں۔
Top