Tafseer-e-Baghwi - An-Naml : 85
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ
وَوَقَعَ : اور واقع (پورا) ہوگیا الْقَوْلُ : وعدہ (عذاب) عَلَيْهِمْ : ان پر بِمَا ظَلَمُوْا : اس لیے کہ انہوں نے ظلم کیا فَهُمْ : پس وہ لَا يَنْطِقُوْنَ : نہ بول سکیں گے وہ
اور ان کے ظلم کے سبب ان کے حق میں وعدہ (عذاب) پورا ہو کر رہے گا تو وہ بول بھی نہ سکیں گے
85۔ ووقع القول، ، ان پر ہمارا عذاب واجب ہوگیا۔ علیھم بماظلموا، ، جس کو تم نے شریک کیا۔ فھم لاینطقون ، قتادہ کا قول ہے کہ وہ کیسے کلام کرتے ہیں اور ان پر کوئی حجت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ، ھذایوم لاینطقون ولایوذن لھم فیعتذرون، بعض نے کہا کہ وہ بولتے نہیں کیونکہ ان کی زبانوں پر مہر لگئی ہوئی ہے۔
Top