Jawahir-ul-Quran - An-Naml : 85
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ
وَوَقَعَ : اور واقع (پورا) ہوگیا الْقَوْلُ : وعدہ (عذاب) عَلَيْهِمْ : ان پر بِمَا ظَلَمُوْا : اس لیے کہ انہوں نے ظلم کیا فَهُمْ : پس وہ لَا يَنْطِقُوْنَ : نہ بول سکیں گے وہ
اور پڑچکی ان پر بات71 اس واسطے کہ انہوں نے شرارت کی تھی اب وہ کچھ نہیں بول سکتے
71:۔ وعدہ عذاب پورا ہو کر رہے گا اور وہ کفر و شرک اور انکار وتکذیب کی پاداش میں عذاب میں مبتلا کردئیے جائیں گے اور کوئی جواب نہ دے سکیں گے اور نہ کوئی معقول عذر و معذرت پیش کرسکیں گے۔
Top