Taiseer-ul-Quran - An-Naml : 85
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ
وَوَقَعَ : اور واقع (پورا) ہوگیا الْقَوْلُ : وعدہ (عذاب) عَلَيْهِمْ : ان پر بِمَا ظَلَمُوْا : اس لیے کہ انہوں نے ظلم کیا فَهُمْ : پس وہ لَا يَنْطِقُوْنَ : نہ بول سکیں گے وہ
اور ان کے ظلم کی وجہ سے ان پر (عذاب کی) بات پوری ہوجائے گی تو وہ بول 90 بھی نہ سکیں گے
90 یعنی ان پر الٹ پڑے گی، ان کا قصور ثابت ہوجائے گا کہ وہ واقعی اللہ کی آیات کے ساتھ بےانصافی کا معاملہ کرتے رہے۔ لہذا انھیں اس سوال کا کوئی جواب میسر نہ آئے گا۔
Top