Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 16
اَلَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِۚ
اَلَّذِيْنَ : جو لوگ يَقُوْلُوْنَ : کہتے ہیں رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اِنَّنَآ : بیشک ہم اٰمَنَّا : ایمان لائے فَاغْفِرْ : سو بخشدے لَنَا : ہمیں ذُنُوْبَنَا : ہمارے گناہ وَقِنَا : اور ہمیں بچا عَذَابَ : عذاب النَّارِ : دوزخ
جو خدا سے التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ
(تفسیر) 16۔: (الذین یقولون ایسے لوگ جو یہ کہتے ہیں) اگر تو چاہے بنا دے ہمارے لیے جگہ ” الذین “ سے مراد خضوع وخشوع رکھنے والے مراد ہیں ، (للذین اتقوا ان لوگوں سے جو ڈرتے ہیں) اگر چاہیں تو بنالیں یہ مرفوع ہے مبتداء ہونے کی وجہ سے یا منصوب ہے مفعول بہ ہونے کی وجہ سے فعل محذوف اعنی ہے ۔ (ربنا ۔۔۔۔۔۔۔۔ امنا اے ہمارے رب ! بیشک ہم ایمان لائے) تصدیق کی (فاغفرلنا ذنوبنا بخش دے ہمارے گناہوں کو) ہم پر پردہ ڈال اور ہمیں ہمارے گناہوں کی سزا نہ دے (وقنا عذاب النار اور ہمیں بچا آگ کے عذاب سے) ۔
Top