Tafseer-e-Baghwi - Az-Zukhruf : 69
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ لوگ جو ایمان لائے بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات پر وَكَانُوْا مُسْلِمِيْنَ : اور تھے وہ مسلمان (ان سے کہا جائے گا)
(کہ باہم دوست ہی رہیں گے) میرے بندو ! آج تمہیں نہ تو کچھ خوف ہے اور نہ تم غمناک ہو گے
68، یاعباد، یعنی پس ان کو کہاجائے گا اے میرے بندو ! خوف علیکم الیوم ولاانتم تحزنون، معتمربن سلیمان نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سنا ہے کہ جب لوگ اٹھائے جائیں گے تو کوئی شخص ایسانہ ہوگا جس کو گھبراہٹ نہ ہو، پھر ایک آواز لگانے والا آواز لگائے گا۔ ، یاعباد لاخوف علیکم الیوم ولا انتم تحزنون، پس تمام لوگ اس کی امید کریں گے ۔ پس اس کے پیچھے چلیں گے۔
Top