Urwatul-Wusqaa - Az-Zukhruf : 69
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ لوگ جو ایمان لائے بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات پر وَكَانُوْا مُسْلِمِيْنَ : اور تھے وہ مسلمان (ان سے کہا جائے گا)
جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار رہے
وہ بندے جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار رہے 69 ؎ یہ وہ لوگ ہیں جن کو اس طرح کی خوشخبری سنائے جانے والی ہے جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان لائے اور اللہ تعالیٰ ہی کی فرمانبرداری کی جائے اور ہم کو اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ورسول محمد رسول اللہ ﷺ کی پیروی اور فرمانبرداری میں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور آپ ﷺ کی محبت میں اللہ کی محبت مسرک آسکتی ہے اور یہ بھی کہ ہم کو اللہ تعالیٰ کے رسول محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت ومانبرداری کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے میسر آسکتی ہے اور جو شخص ایمان میں جتنا کامل ہے بلاشبہ اس پر اتنا ہی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ یاد رہے کہ عشق اور محبت کا تعلق صرف خالی دعوئوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کی پابندی ، پیروی اور فرمانبرداری کے ساتھ خاص ہے۔ صرف خالی دعوی جب کہ پیروی اور فرمانبرداری کے لیے قدم نہ اٹھائے جائیں نفاق ہے جو کفر سے بھی برا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اللہ اور اس کے رسول کی سچی محبت اور فرمانبرداری کی توفیق عطا فرمائے اور قیامت کے روز نبی اعظم وآخر ﷺ کے لواء الحمد کے سایء میں جگہ دے دے تاکہ کوئی خوف وخزن باقی نہ رہے۔ مجھے تو پسند اور مجنوں کو لیلیٰ نگاہ اپنی اپنی پسند اپنی اپنی
Top