Al-Qurtubi - Az-Zukhruf : 69
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ لوگ جو ایمان لائے بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات پر وَكَانُوْا مُسْلِمِيْنَ : اور تھے وہ مسلمان (ان سے کہا جائے گا)
جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرماں بردار ہوگئے
زجاج نے کہا : عبادی کی صفت کے طور پر محل نصب میں ہے کیونکہ عبادی منادی مضاف ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے : مبتدا مخدوف کی خبر ہے یا یہ مبتدا ہے اور اس کی خبر مخدوف ہے تقدیر کلام یہ ہے ابو بکر اور زربن حبیش نے یا عبادی پڑھا ہے یاء مفتوح ہے اور دونوں حالتوں میں ثابت ہے اسی وجہ سے نافع، ابن عامر، ابو عمرو اور رویس نے دونوں حالتوں میں یاء کو ساکنہ کو ثابت کر رکھا ہے باقی قراء نے دونوں حالتوں میں یاء کو حذف کیا ہے کیونکہ اہل شام اور اہل مدینہ کے مصاحف میں یاء ثابت ہے کسی اور مصحف میں یاء نہیں ہے۔
Top