Tafseer-e-Baghwi - At-Tur : 25
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
وَاَقْبَلَ : اور متوجہ ہوں گے بَعْضُهُمْ : ان میں سے بعض عَلٰي بَعْضٍ : بعض پر يَّتَسَآءَلُوْنَ : ایک دوسرے سے سوال کریں گے
اور نوجوان خدمتگار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے
24 ۔” ویطوف علیھم “ خدمت کے ساتھ۔ ” غلمان لھم کانھم “ حسن سفیدی اور رونق میں۔ ” لولومکنون “ محفوظ خزانہ جس تک لوگوں کے ہاتھ نہ پہنچے ہوں۔ سعید بن جبیر (رح) فرماتے ہیں مکنون یعنی سیپ میں۔ عبداللہ بن عمرو (رح) فرماتے ہیں ہر جنتی کے لئے ہزار غلام دوڑتے ہوں گے اور ہر غلام اس کام پر ہوگا جو دوسرا نہ کررہا ہوگا اور حسن (رح) سے روایت کیا گیا ہے کہ جب یہ آیت تلاوت کی تو صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا، یارسول اللہ ! خادم چھپے ہوئے موتی کی طرح ہوگا تو مخدوم کیسا ہوگا ؟ اور قتادہ (رح) سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ہمیں ذکر کیا گیا کہ ایک شخص نے کہا یا نبی اللہ ! ﷺ یہ خادم ہے تو مخدوم کیسا ہوگا ؟ تو آپ (علیہ السلام) نے فرمایا مخدوم کی خادم پر فضیلت ایسے ہوگی جیسے چودھویں کے چاند کی فضیلت تمام ستاروں پر ہوتی ہے۔
Top