Dure-Mansoor - At-Tur : 25
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
وَاَقْبَلَ : اور متوجہ ہوں گے بَعْضُهُمْ : ان میں سے بعض عَلٰي بَعْضٍ : بعض پر يَّتَسَآءَلُوْنَ : ایک دوسرے سے سوال کریں گے
اور یہ لوگ آپ میں ایک دوسرے سے سوال کریں گے
قولہ تعالیٰ : (آیت ) '' واقبل بعضھم علی بعض یتسآء لون '' (الآیۃ) 7:۔ البزار نے انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب جنت والے جنت میں داخل ہوں گے تو وہ بھائیوں کی طرف (ملنے کا) شوق کریں گے تو اس (جنتی کے) پلنگ کو لایا جائے گا یہاں تک کہ اس (جنتی) کے پلنگ کے سامنے آجائے گا۔ پھر وہ دونوں آپس میں باتیں کریں گے یہ بھی ٹیک لگائے گا اور وہ بھی ٹیک لگائے ہوئے ہوگا اور وہ آپ میں اس طرح باتیں کرنے لگیں گے جیسے وہ دنیا میں باتیں کرتے تھے ان میں سے ایک اپنے ساتھی سے کہے گا اے فلاں نے کیا تو جانتا ہے کس دن اللہ تعالیٰ ہماری مغفرت فرمائی (وہ کہے گا) جس دن ہم فلاں فلاں مقام پر تھے اور ہم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی تو اللہ تعالیٰ نے ہماری مغفرت فرما دی تھی۔
Top