Al-Qurtubi - Al-An'aam : 24
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
وَاَقْبَلَ : اور متوجہ ہوں گے بَعْضُهُمْ : ان میں سے بعض عَلٰي بَعْضٍ : بعض پر يَّتَسَآءَلُوْنَ : ایک دوسرے سے سوال کریں گے
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں گفتگو کریں گے
واقبل بعضھم علی بعض یتساء لون، حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : جب انہیں قبروں سے اٹھایا جائے گا تو وہ ایک دوسرے سے سوال کریں گے جو دنیا میں انہیں لا حق ہوتی تھی اور خوف کے ختم ہونے پر وہ اللہ تعالیٰ کی حمد کریں گے (3) ۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : وہ ایک دوسرے کو کہیں گے تو اس بلند مقام پر کیسے پہنچا۔ قالو انا کنا قبل فی اھلنا مشفقین، ہر مسئول اپنے سائل سے یہی بات کرے گا یعنی ہم دنیا میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرا کرتے تھے۔ فمن اللہ علینا اللہ تعالیٰ نے جنت اور مغفرت عطا فرما کر ہم پر احسان کیا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : توفیق اور ہدایت دے کر ہم پر احسان کیا گیا۔ ووقنا عذاب السموم، حضرت حسن بصری نے کہا : سموم جہنم کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور جہنم کے طبقوں میں سے ایک طبقہ ہے (4) ۔ ایک قول یہ کیا گیا : مراد جہنم ہے جس طرح تو اسے جہنم کہتا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : مراد ہے نا عذاب السموم، سموم سے مراد گرم ہوا ہے یہ لفظ مونث استعمال ہوتا ہے یہ جملہ ذکر کیا جاتا ہے سم یومنا فھو سموم اس کی جمع سمائم آتی ہے۔ ابوعبید نے کہا : سموم ہوا دن کے وقت ہوتی ہے اور کبھی رات کے وقت بھی ہوتی ہے۔ حرور ہوا رات کے وقت ہوتی ہے اور کبھی دن کے وقت ہوتی ہے سموم کا لفظ کبھی کبھی سردی کے لئے بولا جاتا ہے جب کہ اصل میں یہ گرمی اور سورج کی لپک کے لئے اکثر بولا جاتا ہے۔ راجز نے کہا :
Top