Tafseer-e-Baghwi - At-Tawba : 53
قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ١ؕ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَنْفِقُوْا : تم خرچ کرو طَوْعًا : خوشی سے اَوْ : یا كَرْهًا : ناخوشی سے لَّنْ يُّتَقَبَّلَ : ہرگز نہ قبول کیا جائے گا مِنْكُمْ : تم سے اِنَّكُمْ : بشیک تم كُنْتُمْ : تم ہو قَوْمًا : قوم فٰسِقِيْنَ : فاسق (جمع)
کہہ دو کہ تم (مال) خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائیگا۔ تم نافرمان لوگ ہو۔
تفسیر 53۔” قل انفقوا طوعا او کرھا “ امر شرط اور جزاء کے معنی میں ہے۔ یعنی اگر تم خوشی سے یا جبراً خرچ کرو ۔ یہ آیت جد بن قیس کے بارے میں نازل ہوئی کہ اس نے جنگ میں نہ جانے کی اجرت مانگی اور کہا کہ میں اپنے مال سے مدد کروں گا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” لن یتقبل منکم انکم “ اس لئے کہ تم ” کنتم قوما فسقین “۔
Top