Bayan-ul-Quran - Maryam : 77
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ
اَفَرَءَيْتَ : پس کیا تونے دیکھا الَّذِيْ : وہ جس نے كَفَرَ : انکار کیا بِاٰيٰتِنَا : ہمارے حکموں کا وَقَالَ : اور اس نے کہا لَاُوْتَيَنَّ : میں ضرور دیا جاؤں گا مَالًا : مال وَّوَلَدًا : اور اولاد
بھلا آپ نے اس شخص (کی حالت کو) بھی دیکھا کفر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھ کو (آخرت میں) مال اور اولاد ملیں گے۔ (ف 6)
6۔ خباب بن ارت صحابی لوہار کا کام کرتے تھے، ان کا کچھ قرض عاص بن وائل کے ذمہ رہ گیا تھا، انہوں نے ایک بار تقاضا کیا تو عاص نے جواب دیا کہ جب تک تو محمد ﷺ کے ساتھ کفر نہ کرے گا تیرے دام نہ دوں گا، انہوں نے کہا کہ اگر تو مر کر بھی زندہ ہوگا جب بھی کفر نہ کروں گا، اس نے کہا پس جب یہ بات ہے کہ میں مر کر بھی زندہ ہونے والا ہوں تو میرے پاس جب ہی آنا، میرے پاس اس وقت بھی مال اولاد سب کچھ ہوگا۔ تیرے دام بھگتا دوں گا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔
Top