Bayan-ul-Quran - Al-Ghaafir : 48
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ
قَالَ : کہیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اسْتَكْبَرُوْٓا : بڑے بنتے تھے اِنَّا كُلٌّ : بیشک ہم سب فِيْهَآ ۙ : اس میں اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ قَدْ حَكَمَ : فیصلہ کرچکا ہے بَيْنَ الْعِبَادِ : بندوں کے درمیان
وہ بڑے لوگ کہیں گے کہ ہم سب دوزخ میں ہیں (ف 1) اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا۔ (ف 2)
1۔ یعنی جیسے تم دوزخ میں ہو ہم بھی دوزخ میں ہیں۔ سو ہم کو اگر کچھ قدرت مدد کرنے کی ہوتی تو اول اپنی ہی فکر کرتے۔ جب اپنے ہی سے عذاب دفع نہیں کرسکتے تو تم سے کیا دفع کریں گے۔ 2۔ اب اس کے خلاف مجتمل نہیں، اس فیصلہ میں ہم سب ناری ٹھہرے، اب کیا ہوتا ہے۔
Top