Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 48
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ
قَالَ : کہیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اسْتَكْبَرُوْٓا : بڑے بنتے تھے اِنَّا كُلٌّ : بیشک ہم سب فِيْهَآ ۙ : اس میں اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ قَدْ حَكَمَ : فیصلہ کرچکا ہے بَيْنَ الْعِبَادِ : بندوں کے درمیان
رئوسا متکبرین جواب دیں گے کہ ہم سب ہی اس آگ میں پڑے ہیں اللہ تعالیٰ کو بندوں کے درمیان جو فیصلہ کرنا تھا وہ کرچککا ۔
(48) متکبرین سردار جواب دیں گے کہ ہم تم سب ہی اس آگ میں پڑے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان ایک قطعی فیصلہ کرچکا۔ یعنی اس بات کا موقعہ کہاں تم ہم سب آگ میں پڑے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو جو فیصلہ کرنا تھا وہ کرچکا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی اب جگہ نہ رہی کہ کوئی کسی کے کام آئے۔
Top