Tafseer-e-Haqqani - An-Nahl : 63
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
تَاللّٰهِ : اللہ کی قسم لَقَدْ اَرْسَلْنَآ : تحقیق ہم نے بھیجے اِلٰٓى : طرف اُمَمٍ : امتیں مِّنْ قَبْلِكَ : تم سے پہلے فَزَيَّنَ : پھر اچھا کردکھایا لَهُمُ : ان کے لیے الشَّيْطٰنُ : شیطان اَعْمَالَهُمْ : ان کے اعمال فَهُوَ : پس وہ وَلِيُّهُمُ : ان کا رفیق الْيَوْمَ : آج وَلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ اَلِيْمٌ : عذاب دردناک
(اے رسول ! ) اللہ کی قسم ‘ (یعنی اپنی) ہم نے آپ سے پہلے بھی قوموں میں رسول بھیجے تھے پر شیطان نے ان کے اعمال (بد) کو عمدہ کر دکھایا۔ سو آج بھی ان کا وہی دوست بنا ہوا ہے اور ان کو عذاب الیم ہونا ہے۔
تاللّٰہ الخ سے یہ بات بتلاتا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ہم نے قوموں کی طرف رسول بھیجے تھے سو شیطان نے ان قوموں کو ایسا بہکایا کہ بری باتوں کو ان کی نظروں میں بھلا کر دکھایا آج کے دن بھی وہی شیطان ان لوگوں کا رفیق بن کر بہکا رہا ہے ‘ جہنم کا رستہ بتا رہا ہے اس لیے ہم نے اے محمد ! تم پر قرآن نازل کیا کہ آپ ان کو مطلع کردیں اور نیز نیکو کاروں کے لیے یہ قرآن ہدایت و رحمت بھی ہے۔
Top