Jawahir-ul-Quran - Al-Baqara : 12
اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَ لٰكِنْ لَّا یَشْعُرُوْنَ
اَلَا : سن رکھو إِنَّهُمْ : بیشک وہ هُمُ الْمُفْسِدُونَ : وہی فساد کرنے والے وَلَٰكِنْ : اور لیکن لَا يَشْعُرُونَ : نہیں سمجھتے
جان لو وہی ہیں خرابی کرنے والے21 لیکن نہیں سمجھتے22
21 ۔ یہ منافقوں کے دعویٰ کا نہایت ہی بلیغ طریقہ سے رد ہے۔ جملہ مستانفہ لا کر اور حرف تنبیہ سے سامعین کو متوجہ کر کے حرف تاکید اور کلمہ حصر سے اس حقیقت کو واضح فرمایا کہ یہ لوگ مصلح ہونے کا دعوی کر رہے ہیں حالانکہ فتنہ و فساد کا سرچشمہ یہی لوگ ہیں اور زیادہ تر فساد انہیں کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ 22 ۔ ان کے دل مرض نفاق کی وجہ سے اس حد تک مردہ اور بےحس ہوچکے تھے کہ اصلاح و فساد میں امتیاز نہیں کرپاتے اور شر و فساد کو امن وصلاح قرار دے رہے ہیں۔ وھذا امانا شئی عن جھل مرکب فاعتقد وا الفساد صلاح واصروا واستکبروا استکبارا (روغ ص 153 ج 1)
Top