Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 5
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ لِفُرُوْجِهِمْ : اپنی شرمگاہوں کی حٰفِظُوْنَ : حفاطت کرنے والے
اور جو اپنی شہوت کی جگہ کو تھامتے ہیں6
6:۔ ” وَ الَّذِیْنَ ھُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ الخ “ یہ امر سوم ہے یعنی وہ ظلم کے کاموں سے بچتے ہیں۔ یہاں ظلم کے تین کاموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ زنا، امانت میں خیانت اور بدعہدی، زنا بھی ایک بہت بڑا ظلم ہے فرمایا فلاح پانے والوں کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ اپنی شرمگاہوں کو ناجائز اور غیر محل میں استعمال کرنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ حضرت شیخ فرماتے ہیں زنا اس لیے ظلم ہے کہ زنا سے جو بچہ پیدا ہوگا اسے یا تو تہمت کے کوسے قتل کردیا جائیگا یا اسے کہیں پھینک دیا جائے گا اور وہ مادر و پدر کی شفقت سے محروم رہے گا اور در بدر خوار ہوگا۔ یہ دونوں ظلم ہیں۔
Top