Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 26
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ لِفُرُوْجِهِمْ : اپنی شرمگاہوں کی حٰفِظُوْنَ : حفاطت کرنے والے
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
(23:5) فروجہم۔ مضاف مضاف الیہ۔ ان مردوں کی شرم گاہیں۔ فرج عورت اور مرد دونوں کی شرم گاہ کے لئے بولا جاتا ہے۔ آیت ہذا میں بھی مردو عورت دونوں مراد ہیں۔ الفرج والفرجۃ کے معنی دو چیزوں کے درمیان شگاف کے ہیں جیسے دیوار میں شگاف یا دونوں ٹانگوں کے درمیان کی کشادگی۔ کنایہ کے طور پر فرج کا لفظ شرم گاہ پر بولا جاتا ہے اور کثرت استعمال کی وجہ سے اسے حقیقی معنی سمجھا جاتا ہے قرآن مجید میں شگاف کے معنوں میں اور شق کرنا۔ چیرنا۔ پھاڑنا کے معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔ مثلاً وما لھا من فروج (50:6) اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں۔ اور و اذا السماء فرجت (77:9) اور جب آسمان پھٹ جائے۔ حفظوناسم فاعل جمع مذکر غائب۔ حفاظت کرنے والے نگرانی کرنے والے۔ محفوظ رکھنے والے ۔ بچانے والے۔ حفظ مصدر
Top