Jawahir-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 116
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ
قَالُوْا : بولے لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰنُوْحُ : اے نوح لَتَكُوْنَنَّ : تو ضرور ہوگے مِنَ : سے الْمَرْجُوْمِيْنَ : سنگسار کیے جانے والے
بولے اگر تو نہ48 چھوڑے گا اے نوح تو ضرور سنگسار کردیا جائے گا
48:۔ حضرت نوح (علیہ السلام) عرصہ دراز تک اپنی قوم کو توحید کی دعوت دیتے رہے اور قوم ضد پر اڑی رہی آخرت قوم کے سرداروں نے نوح (علیہ السلام) کو قتل کی دھمکی دی کہ اے نوح اگر اتو اپنے اس عقیدے اور اس وعظ سے باز نہ آیا تو ہم تجھے سنگسار کردیں گے۔ ” قال رب ان قومی کذبون “ اب نوح (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی کہ میرے پروردگار میری مسلسل تبلیغ کے باوجود میری قوم تکذیب پر قائم ہے اس لیے اب میرے اور ان کے درمیان آخری فیصلہ فرما دے یعنی ان پر عذاب نازل کر کے ان کو ہلاک کردے اور مجھ کو اور ایمان والوں کو اس عذاب سے بچا لے۔
Top