Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 116
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ
قَالُوْا : بولے لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰنُوْحُ : اے نوح لَتَكُوْنَنَّ : تو ضرور ہوگے مِنَ : سے الْمَرْجُوْمِيْنَ : سنگسار کیے جانے والے
وہ بولے اے نوح ! اگر تم نے (اپنا طریقہ نہ چھوڑا تو تم کو ضرور سنگسار کردیا جائے گا
قوم نوح سے جب کوئی جواب بن نہ آیا تو انہوں نے نوح (علیہ السلام) کو دھمکی سنا دی : 116۔ قوم نوح کے سرداروں نے جب دیکھا کہ ہم جو سوال کرتے ہیں نوح (علیہ السلام) ہم کو کھرا کھرا جواب سنا دیتا ہے اور ہماری کسی بات پر کان دھرنے کے لئے تیار نہیں تو انہوں نے نوح (علیہ السلام) کو دھمکی سنا دی کہ اے نوح ! اگر تم اپنی اس دعوت سے باز نہ آئے تو ہم اپنے بیوی بچوں کو خراب کرنے کے تیار نہیں ہمیں تیرے خلاف جو قدم بھی اٹھانا پڑا اٹھائیں گے یہاں تک کہ اگر تجھ کو سنگسار کرنا پڑا تو بھی گریز نہیں کریں گے کیونکہ آپ نے ہمیں بےچین کرنے میں بہت زور لگا لیا ہے اور اس سے زیادہ برداشت ہم نہیں رکھتے کتنا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ آج تک اپنی عادت سے باز نہیں آئے ، یہ بات واضح کر رہی ہے کہ وہ لوگ آپ کی بعثت پر یقین نہیں رکھتے تھے یا یہ کہ وہ نبوت و رسالت کے قائل ہی نہیں تھے اس لئے انہوں نے اپنی طرف سے نوح (علیہ السلام) کو سخت الٹی میٹم دے دیا ۔
Top