Jawahir-ul-Quran - Az-Zukhruf : 68
یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ
يٰعِبَادِ : اے میرے بندو لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ : نہیں کوئی خوف تم پر الْيَوْمَ : آج وَلَآ اَنْتُمْ : اور نہ تم تَحْزَنُوْنَ : تم غمگین ہو گے
اے بندوں41 میرے نہ ڈر ہے تم پر آج کے دن اور نہ تم غمگین ہو گے
41:۔ ” یعباد لا خوف “ تا ” تاکلون “ بشارت اخرویہ ہے۔ قیامت کے دن جب میدان حشر میں سب لوگ جمع ہوں گے تو سب پریشان اور گھبرائے ہوں اس وقت اللہ کی طرف سے منادی کرنے والا اعلان کرے گا کہ اے میرے بندو ! تم پر آج کوئی کونہیں اور نہ تمہیں کوئی غم ہوگا، آج تم ہر قسم کے خوف و ہراس اور غم واندوہ سے آزاد ہو۔ یہ اعلان سن کر کافر بھی اس کے امیدواروں میں شامل ہوجائیں گے اس کا دوسرا اعلان ہوگا۔ ” الذین امنوا بایاتنا وکانوا مسلمین “ یعنی میرے وہ بندے خوف و غم سے آزاد ہیں جو دنیا میں میری وحدانیت اور تمام ایمانیات پر ایمان لائے اور میرے فرمانبردار رہے۔ یہ اعلان سن کر کفار مایوس ہوجائیں گے اور ایمان والے اللہ کی رحمت کے امیدوار ہوں گے۔ اس وقت انہیں حکم ہوگا۔ ” ادخلوا الجنۃ۔ الایۃ “ تم اور تمہاری مومن بیویاں خوش و خرم جنت میں داخل ہوجاؤ (کبیر، خازن، مدارک) ۔
Top