Jawahir-ul-Quran - Al-A'raaf : 25
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠   ۧ
قَالَ : فرمایا فِيْهَا : اس میں تَحْيَوْنَ : تم جیو گے وَفِيْهَا : اور اس میں تَمُوْتُوْنَ : تم مروگے وَمِنْهَا : اور اس سے تُخْرَجُوْنَ : تم نکالے جاؤگے
فرمایا اسی میں تم زندہ رہو گے22 اور اسی میں تم مرو گے اور اسی سے تم نکالے جاؤ گے
22 حیات سے حیات متعارفہ مراد ہے اس لیے یہ اعتراض وارد نہیں ہوگا کہ اگر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) زندہ ہوتے تو وہ بھی زمین پر ہی زندگی بسر کرتے۔ زمین حیات متعارفہ کا مرکز ہے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی آسمان میں زندگی یہاں کی متعارف زندگی نہیں ہے۔ یعنی وہ زندگی جس کے ساتھ خوردو نوش اور دیگر لوازم وابستہ ہوں۔ یہاں تک تمہید ختم ہوئی۔
Top