Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 49
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے يَسْجُدُ : سجدہ کرتا ہے مَا : جو فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَمَا : اور جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں مِنْ : سے دَآبَّةٍ : جاندار وَّالْمَلٰٓئِكَةُ : اور فرشتے وَهُمْ : اور وہ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ : تکبر نہیں کرتے
اور جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنی جاندار چیزیں زمین میں ہیں سب خدا کو سجدہ کرتی ہیں اور فرشتے بھی اسی کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ فرشتے سرکشی نہیں کرتے
49 ۔ آگے آسمان اور زمین کی دوسری چیزوں کی اطاعت کا ذکر فرمایا اور جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنے جان دار زمین میں ہیں سب اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہیں اور اس کے تابع اور فرماں بردار ہیں اور فرشتے بھی اس کے مطیع اور منقاد ہیں اور اس کے لئے سجدہ ریز ہیں اور وہ فرشتے غرور وتکبر نہیں کرتے۔
Top