Kashf-ur-Rahman - Maryam : 53
وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا
وَوَهَبْنَا : اور ہم نے عطا کیا لَهٗ : اسے مِنْ رَّحْمَتِنَآ : اپنی رحمت سے اَخَاهُ : اس کا بھائی هٰرُوْنَ : ہارون نَبِيًّا : نبی
اور ہم نے اپنی رحمت سے موسیٰ (علیہ السلام) کے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو نبی بنا کر موسیٰ علیہ السلا م کو دیا۔
-53 اور ہم نے اپنی رحمت سے ان کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر ان کو دیا اور عطا کیا یعنی انہوں نے درخواست کی کہ میری زبان میں لکنت ہے اس لئے ہارون کو میری امداد کے لئے بھیج دیجیے حضرت حق جل مجدہ نے حضرت موسیٰ کی دعا قبول کی اور ان کے بھائی ہارون کو نبوت عطا فرما کر ان کے ہمراہ کردیا۔ حضرت شاہ صاحب فرمایت ہیں یعنی ان کے ساتھ مدد گار ہوئے۔ 12
Top