Kashf-ur-Rahman - Al-Hajj : 7
وَّ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ
وَّاَنَّ : اور یہ کہ السَّاعَةَ : گھڑی (قیامت) اٰتِيَةٌ : آنیوالی لَّا رَيْبَ : نہیں شک فِيْهَا : اس میں وَاَنَّ : اور یہ کہ اللّٰهَ : اللہ يَبْعَثُ : اٹھائے گا مَنْ : جو فِي الْقُبُوْرِ : قبروں میں
اور یہ بھی جان لو کہ قیامت ضرور آنے والی ہے اس کے آنے میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو جو قبروں میں پڑے ہیں زندہ کر اٹھائے گا
(7) اور یہ بات بھی تم جان لو اور تم کو معلوم ہوجائے کہ قیامت ضرور آنے والی ہے اس کے آنے اور واقع ہونے میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو جو قبروں میں پڑے ہیں زندہ کر اٹھائے گا۔ یعنی جو کامل قدرت رکھتا ہے وہ قیامت کے لانے اور مردوں کے جلا اٹھانے پر قادر ہے۔
Top