Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 16
ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ
ثُمَّ : پھر اِنَّكُمْ : بیشک تم يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت تُبْعَثُوْنَ : اٹھائے جاؤگے
پھر تم بلاشبہ قیامت کے دن دو بارا زندہ کئے جائوگے
(16) پھر تم بلاشبہ قیامت کے دن دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جائوگے اس عالم آخرت کی زندگی کا کفار انکار کرتے تھے لیکن قرآن کریم نے بتایا یہ چیز ضرور ہونے والی ہے اور سب مردوں کو جی اٹھنا ہے۔
Top