Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 15
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَیِّتُوْنَؕ
ثُمَّ : پھر اِنَّكُمْ : بیشک تم بَعْدَ ذٰلِكَ : اس کے بعد لَمَيِّتُوْنَ : ضرور مرنے والے
پھر تم اس سب کے بعد یقیناً مرنے والے ہو۔
(15) پھر تم ان امور مذکورہ کے بعد یقیناً مرنے والے ہو یعنی ان سب درجات سے گزر کر اور زندگی حاصل ہونے کے بعد ایک دن مرنے والے ہو اس موت کا ہر کافر اور مومن اقرار کرتا ہے۔
Top