Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 43
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ
مَا تَسْبِقُ : نہیں سبقت کرتی ہے مِنْ اُمَّةٍ : کوئی امت اَجَلَهَا : اپنی میعاد وَمَا : اور نہ يَسْتَاْخِرُوْنَ : پیچھے رہ جاتی ہے
کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے جاسکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے
ما تسبق من امۃ اجلہا وما یستاخرون۔ (ان امتوں میں سے) کوئی امت نہ اپنی (ہلاکت کے) مقررہ میعاد سے پہلے ہلاک ہوسکتی تھی نہ مقررہ وقت ہلاکت سے پیچھے (باقی) رہ سکتی تھی۔ یعنی ہلاکت کا جو وقت مقرر تھا نہ اس سے پہلے ہلاک ہوسکتی ہے نہ وقت مقرر کے بعد زندہ رہ سکتی تھی۔
Top