Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 8
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَمَا كَانَ : اور نہیں ہیں اَكْثَرُهُمْ : ان میں اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بیشک اس کے اندر ایک (بڑی) نشانی ہے،6۔ لیکن ان میں کے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
6۔ (ہمارے کمال قدرت اور توحید کی) فن نباتات میں اگر گہری نظر ہو اور نباتاتی حکمتیں اور صناعیاں پیش نظر ہوں، تو ممکن نہیں کہ دل صناع مطلق کی یکتائی پر گواہی نہ دے اٹھے، (آیت) ” لایۃ “۔ ایۃ (پر تنوین) سے مراد عظیم الشان نشان ہے، جس کے بعد ایمان واجب ہوجاتا ہے۔ ایۃ عظیمۃ دالۃ علی ما یجب علیھم الایمان بہ (روح)
Top