Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 146
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍ١ۚ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ١ؕ ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ١ۖ٘ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
وَعَلَي : اور پر الَّذِيْنَ : وہ جو کہ هَادُوْا : یہودی ہوئے حَرَّمْنَا : ہم نے حرام کردیا كُلَّ : ہر ایک ذِيْ ظُفُرٍ : ناخن والا جانور وَمِنَ الْبَقَرِ : اور گائے سے وَالْغَنَمِ : اور بکری حَرَّمْنَا : ہم نے حرام کردی عَلَيْهِمْ : ان پر شُحُوْمَهُمَآ : ان کی چربیاں اِلَّا : سوائے مَا حَمَلَتْ : جو اٹھاتی ہو (لگی ہو) ظُهُوْرُهُمَآ : ان کی پیٹھ (جمع) اَوِ الْحَوَايَآ : یا انتڑیاں اَوْ : یا مَا اخْتَلَطَ : جو ملی ہو بِعَظْمٍ : ہڈی سے ذٰلِكَ : یہ جَزَيْنٰهُمْ : ہم نے ان کو بدلہ دیا بِبَغْيِهِمْ : ان کی سرکشی کا وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَصٰدِقُوْنَ : سچے ہیں
اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانوروں کو حرام کردیا تھا اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ہم نے ان پر حرام کردی تھیں مگر وہاں ان دونوں کی وہ چربی جو گائے اور بکری کی پیٹھ پر یا ان کی آنتوں پر لگی ہوئی ہو یا ان کی ہڈی سے ملی ہوئی ہو وہ حرام نہیں تھی یہ ہم نے ان کو ان کی شرارت و سرکشی کی وجہ سے سزا ہی تھی اور یقینا ہم راست گو ہیں
-146 اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کردیئے تھے اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان یہود پر حرام کردی تھیں مگر ہاں وہ چربی اس حکم سے مستثنیٰ تھی جو ان دونوں کی پیٹھ پر یا ان دونوں کی آنتوں اور انتڑیوں میں لگی ہوئی ہو یا جو چربی ان کی ہڈی سے ملی ہوئی ہو یہ حرام کرنا ان یہود کو ان کی شرارت اور سرکشی کی وجہ سے سزا دی تھی اور یقینا ہم سچے اور راست گو ہیں یعنی ناخن والے جانوروں سے مراد وہ ہیں جن کے انگلیاں ہوں خواہ ان انگلیوں کے درمیان فرجہ ہو جیسے درندے مثلاً کتا بلی وغیرہ یا درمیان میں فرجہ نہ ہو جیسے شتر مرغ ، مرغابی اور ربط گائے اور بکری کی چربی بھی سوائے تین مقامات کے باقی جگہ کی حرام کردی گئی تھی یہ ان کی سرکشی کا نتیجہ اور بطور سزا کے حکم دیا گیا تھا اور حرمت کو عام کردیا گیا تھا اور یہ قاعدہ ہے کہ نعمتوں کی بےقدری کرنے والوں سے نعمت سلب کرلی جاتی ہے۔
Top