Mazhar-ul-Quran - Al-An'aam : 146
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍ١ۚ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ١ؕ ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ١ۖ٘ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
وَعَلَي : اور پر الَّذِيْنَ : وہ جو کہ هَادُوْا : یہودی ہوئے حَرَّمْنَا : ہم نے حرام کردیا كُلَّ : ہر ایک ذِيْ ظُفُرٍ : ناخن والا جانور وَمِنَ الْبَقَرِ : اور گائے سے وَالْغَنَمِ : اور بکری حَرَّمْنَا : ہم نے حرام کردی عَلَيْهِمْ : ان پر شُحُوْمَهُمَآ : ان کی چربیاں اِلَّا : سوائے مَا حَمَلَتْ : جو اٹھاتی ہو (لگی ہو) ظُهُوْرُهُمَآ : ان کی پیٹھ (جمع) اَوِ الْحَوَايَآ : یا انتڑیاں اَوْ : یا مَا اخْتَلَطَ : جو ملی ہو بِعَظْمٍ : ہڈی سے ذٰلِكَ : یہ جَزَيْنٰهُمْ : ہم نے ان کو بدلہ دیا بِبَغْيِهِمْ : ان کی سرکشی کا وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَصٰدِقُوْنَ : سچے ہیں
اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کردیا اور گائے اور بدری کی چربی بھی ان پر حرام کردی مگر وہ چربی جو ان کی پیٹھ میں لگی ہو یا انتریوں میں یا جو ہڈی سے ملی ہو ہم نے یہ ان کی سرکشی کی سزا دی اور بیشک ہم ضرور سچے ہیں
کافروں کے عذر کا جواب مطلب یہ ہے کہ یہود نے جب کوئی گناہ کیا تو وقتا فوقتا اس گناہ کی سزا میں اللہ تعالیٰ نے اس وقت کے نبی کی معرفت یہ چیزیں یہود پر حرام کی ہیں۔ چرندوں میں اونٹ اور پرندوں میں بطخ اور اسی طرح کے سب چرند وپرند یہود پر حرام تھے، اور گائے بکری کی انتڑیوں اور گردوں پر کی چربی بھی حرام تھی اور ہماری شریعت میں حلالا ہیں۔ پھر فرمایا اللہ سچا ہے اور اللہ کا کلام سچا ہے۔
Top