Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 7
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ
وَّالْجِبَالَ : اور پہاڑوں کو اَوْتَادًا : میخیں
اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنایا
(7) اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنایا۔ یعنی زمین کو اس طرح نہیں پھیلایا جیسے فرش اور بچھونا پھیلا ہوا ہوتا ہے اگرچہ زمین گول ہے لیکن اس کا پھیلائو اتنا وسیع ہے کہ ہر جگہ پھیلی ہوئی معلوم ہوتی ہے جب زمین کو پیدا کیا تو وہ ہلتی تھی اس پر پہاڑوں کو قائم کیا اور ایسا جما دیا جیسے میخیں جمی ہوئی ہوتی ہیں اور فرش پر میر فرش رکھے ہوئے ہوتے ہیں اس کے بعد زمین قائم ہوگئی اور ہلنا جلنا بلند ہوگیا۔
Top