Tafseer-e-Usmani - An-Naba : 7
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ
وَّالْجِبَالَ : اور پہاڑوں کو اَوْتَادًا : میخیں
اور پہاڑوں کو میخیں5
5  جیسا کسی چیز میں میخ لگا دینے سے وہ چیز اپنی جگہ سے نہیں ملتی۔ ایسے ہی ابتداء میں زمین جو کانپتی اور لرزتی تھی، اللہ نے پہاڑ پیدا کر کے اس کے اضطراب اور کپکپی کو دور کیا۔ گویا زمین کو ایک طرح کا سکون پہاڑوں سے حاصل ہوا۔
Top