Urwatul-Wusqaa - An-Naba : 7
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ
وَّالْجِبَالَ : اور پہاڑوں کو اَوْتَادًا : میخیں
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح (نہیں گاڑ دیا ؟ )
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح نہیں گاڑ دیا ۔ 7 تم نے اپنی زندگی کی ایک آسائش کی طرف نگاہ کیوں نہ دوڑا دی تاکہ تم پر ایک چیز کا جواب کے متعقل سوال کرنے سے پہلے ہی جواب تیار رکھتے تم سے پوچھا جا رہا ہے کہ ذرا اس سلسلہ ہائے کوہ کی طرف نگاہ اٹھائو اور ان کو اچھی طرح دیکھو کہ کیا اس دھرتی میں اللہ نے ان کو کیل کی طر گاڑ نہیں دیا تاکہ اس کے گاڑنے کے باعث اور ان پہاڑوں کے وزن کے باعث اس کی اضطراری حالت رک جائے اور وہ کپکپانا بند کر دے۔ پھر ان پہاڑوں کو جن کو کیل کی طرح گاڑ دیا ہے ان کے اندر تمہارے لئے کیا کیا ذخیرے بند کر کے رکھ دیئے ہیں کہ کروڑوں سال گزرنے کے باوجود وہ محفوظ کے محفوظ پڑے ہیں اور ابھی معلوم نہیں کہ تم کتنی بڑی لمبی مدت تک ان تک پہنچ نہیں پائو گے اور یہ تو پہاڑوں کا حال ہے اور ابھی خلائوں میں تمہارے لئے کیا کچھ محفوظ ہے اور ان سمندروں کی تہوں میں کیا کیا دفینے دفن ہوئے پڑے ہیں ذرا ان بڑی بڑی مہیب باتوں پر دھیان دو اور ان پر غور و فکر کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر غور کرو کہ جس نے اتنا بڑا سلسلہ بنایا اور چلایا اور اس کی مسلسل حفاظت کئے چلے جا رہا ہے وہ اللہ تعالیٰ تمہارے جیسے ساڑھے پانچ فٹ کے انسان کو دوبارہ زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے ؟ کیسے آدمی ہو کہ تم نے کتنی دانائی کی بات کی ہے جس پر اڑ گئے ہو اور تم کو وہ بات ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے ایک طرف تمہارے اقرار کو دیکھیں اور دوسری طرف انکار کو تو تم ہی بتائو کہ تمہارے متعلق کیا فیصلہ کیا جائے جس کو حتمی فیصلہ کہا جاسکے۔
Top