Kashf-ur-Rahman - At-Tawba : 45
اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ ارْتَابَتْ قُلُوْبُهُمْ فَهُمْ فِیْ رَیْبِهِمْ یَتَرَدَّدُوْنَ
اِنَّمَا : وہی صرف يَسْتَاْذِنُكَ : آپ سے رخصت مانگتے ہیں الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں رکھتے بِاللّٰهِ : اللہ پر وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ : اور یوم آخرت وَارْتَابَتْ : اور شک میں پڑے ہیں قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل فَهُمْ : سو وہ فِيْ : میں رَيْبِهِمْ : اپنے شک يَتَرَدَّدُوْنَ : بھٹک رہے ہیں
البتہ وہی لوگ آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں جو نہ تو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ یوم آخرت پر اور ان کے دل شک میں مبتلا ہیں سو ایسے لوگ اپنے شکوک میں ہی متحیر و متردد ہیں۔
45 البتہ وہی لوگ آپ سے اجازت طلب کرنے کے خوگر ہیں جو نہ تو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور اسلام کی طرف سے ان کے دل شک میں مبتلا ہیں تو ایسے لوگ اپنے شکوک و شبہات میں حیران و متردد ہیں۔ جس کو اللہ پر ایمان نہیں اس کا دل مرنے کو آمادہ نہیں۔ وہی رخصت مانگنے کو طرح طرح کے بہانے کرتے ہیں۔
Top